Thursday, October 27, 2011

~~ Fakhr-e-Pakistan ~~



پاکستانی کواعلی ترین سعودی اعزاز
ریاض: سعودی عرب کے فرماں روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے سعودی شہریوں کو بچانے کی کوشش میں جان سے جانے والے پاکستانی نوجوان فرمان علی کو اعلیٰ ترین ملکی ایوارڈ دینے کی منظوری دی ہے جب کہ جدہ کی ایک شاہراہ بھی اس کے نام سے منسوب کردی۔
پاکستان کا فخر یہ نوجوان فرمان علی خان نے نومبر2009ء میں جدہ میں ہونے والی طوفانی بارش کے باعث سیلاب میں گھرے 14افراد کی جان بچائی اور اپنی جان ، جان آفریں کے سپردکردی۔
شاہ عبداللہ نے فرمان علی کواعلیٰ ترین سول ایوارڈشاہ عبدالعزیز کٹیگری ون ایوارڈ دینے اور جدہ شہر میں ایک شاہراہ فرمان علی خان کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
سوات سے تعلق رکھنے 32سالہ فرمان علی خان نے پسماندگان میں بیوہ اور 3 بیٹیاں زبیدہ، مدیحہ اور جریرہ سوگوار چھوڑیں، وہ 6 برس تک سعودی عرب میں مقیم رہے اور صرف دوبار پاکستان آئے جب کہ چھوٹی بیٹی جریرہ کو اپنے والدسے ملنے کی حسرت ہی رہی۔
واضح رہے کہ ایک سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر ہزاروں سعودی افراد نے جدہ کی سڑک کو فرمان علی خان کے نام سے منسوب کرنے کی مہم چلائی تھی۔

Highest Saudi civil award for a Pakistani

Riyadh: Saudi Arabia’s King Abdullah conferred highest civil award to a Pakistani who had laid his life to save 14 others from drowning during torrential rains in Jeddah back in 2009.
Saudi government has not only bestowed the highest civil award on Farman Ali but also named a highway after him.
This valorous countrymen who has now come under a heroic spotlight forever is a martyr as he during those drastic floods gave life to as many as 14 of his fellow countrymen but lost his own in the end.
Farman hailed from Swat and has left a widow and three daughters behind

You Might Also Like